چمن – زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 تھی۔
زلزلے کی گہرائی 11 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز چمن سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، جو قرآنی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ نقصان یا جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان کے تربت اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
اس زلزلے کی شدت 4.8 تھی اور اس کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز تربت سے 109 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔