اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں۔
بھارت نے پاکستان کے پانچ مقامات پر حملہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں پانچ مقامات پر میزائل حملے کیے، جن میں شہری علاقوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں دو شہری شہید ہوئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن نے کوٹلی، احمد پور ایسٹ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے میں حملے کیے۔ رپورٹس میں کوٹلی میں دو شہریوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت جوابی کارروائی کر رہا ہے۔ افواج پاکستان دشمن کو زمینی اور ہوا سے منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔