پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی سکواڈ پیش کر دیا

لاہور – پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 20 سے زائد کھلاڑیوں کا ابتدائی سکواڈ پیش کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ دو روز قبل آئی سی سی کو پیش کیا تھا جس میں اوپنر صائم ایوب کا نام بھی فہرست میں شامل تھا۔

ابتدائی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، طیب طاہر، عرفان خان نیازی، سفیان مقیم، محمد حسنین، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، عثمان خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، کامران غلام، سلمان علی آغا، امام الحق، فخر زمان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے حتمی سکواڈ کا اعلان 10 فروری کو متوقع ہے۔

حتمی اسکواڈ میں کئی تبدیلیاں ہوں گی اور اوپنرز عبداللہ شفیق اور عثمان خان کی شمولیت کا امکان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں