سیالکوٹ میں کار سے جوڑے کی برہنہ لاشیں برآمد، صدمے کی تفصیلات منظر عام پر

سیالکوٹ – سیالکوٹ کے ایک علاقے میں کار سے دو برہنہ لاشوں کی برآمدگی کے ہولناک واقعے کا معمہ پولیس نے تفتیش کے بعد حل کر لیا ہے۔

تھانہ کوٹلی لوہاراں کی حدود میں محلہ بلووال روڈ سے پولیس کو چند روز قبل ایک خاتون اور ایک مرد کی برہنہ لاشیں ملی تھیں۔

پولیس نے دوہرے قتل کے بارے میں کچھ چونکا دینے والی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ عاشق کو غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد عمران نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی ثنا عمران اور اس کے مبینہ دوست احتشام عرف راجہ کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد محمد عمران نے دونوں لاشوں کو گاڑی میں ڈالا اور ٹھکانے لگانے کے لیے روانہ ہوا۔ تاہم راستے میں گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد محمد عمران موقع سے فرار ہو گیا، جب کہ دونوں کی لاشیں کار سے ملیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں