آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
تاہم، پیش گوئی کی مدت کے دوران جنوبی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی کے ساتھ ژالہ باری/موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چھبیس، کراچی انتیس، پشاور تئیس، کوئٹہ سولہ، گلگت اور مری چودہ اور مظفر آباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:
سری نگر اور اننت ناگ بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ منفی دو، پلوامہ گیارہ، شوپیاں نو اور بارہمولہ پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔