صدر ٹرمپ کے بعد امریکی نائب صدر بھی میدان میں آگئے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں تارکین وطن کے خلاف لٹھ لیکر پڑے ہوئے ہیں اور تاریخ میں اس طرح کی ملک بدری کے اقدامات نہیں ہوئے تھے جو ٹرمپ انتظامیہ نے حالیہ دنوں میں کئے ہیں
اب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی بول پڑے ہیں اور کہا ہے کہ امریکی گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں ۔ آنے والے دنوں میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر بے دخلی ہوگی۔

ایک امریکی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں وینس نے وضاحت کی کہ گرین کارڈ ہولڈرز امریکی شہریوں جیسے حقوق نہیں رکھتے، اور اگر حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے گی تو اسے کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اور امریکی شہریوں کے حقوق گرین کارڈ ہولڈرز یا اسٹوڈنٹ ویزہ رکھنے والوں سے زیادہ ہیں۔

امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزہ اور زائد المعیاد وزٹ ویزا ہولڈر زخلاف بھی مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں