امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات کے بعد بھی امریکا سے سینکڑوں بھارتی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کا سلسلہ کم نہیں ہوسکا۔

امریکا نے غیر قانونی طور پر مقیم مزید سینکڑوں بھارتی باشندوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 120 بھارتی شہریوں کو لے کر ایک خصوصی پرواز بھارت پہنچی تھی۔
اس کے بعد 16 فروری کو بھی ایک اور پرواز کے ذریعے 157 مزید بھارتی باشندوں کو امریکی اہلکاروں کی نگرانی میں بھارت واپس پہنچا دیا گیا ہے

قبل ازیں 5 فروری کو 104 غیر قانونی بھارتی باشندوں کو ایک امریکی فوجی طیارے کے ذریعے ہتھکڑیاں لگا کر بھارت ڈراپ گیا تھا۔
نریندرا مودی نے ٹرمپ پالیسی کے تحت امریکہ سے بے دخل کئے گئے تمام بھارتی باشندوں کو واپس لینے کے معاملے میں کسی پس و پیش سے کام نہیں لیا تھا اور آمادگی ظاہر کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں