مٹھی – پولیس نے مٹھی میں ایک شادی پر چھاپہ مارا جہاں 15 سالہ لڑکی کی شادی 60 سالہ شخص سے کی جارہی تھی۔
شادی کے مہمانوں نے مبینہ طور پر مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دولہا اور 10 دیگر افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
چھاپے کے دوران دلہن سیتا بھیل کو اس کے رشتہ داروں نے چھپا رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کے باوجود لڑکی کا پتہ نہیں چل سکا۔