نامور بھارتی موسیقار اے آر رحمان سعودی عرب میں شو کریں گے

ریاض میں ویجولائز ایونٹس کے زیر اہتمام ایک پریس بریفنگ منعقد کی گئی، جس میں اعلان کیا گیا کہ بھارت کے لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان 21 فروری کو سعودی عرب میں پہلی بار لائیو پرفارم کریں گے۔

پریس بریفنگ میں سعودی، بھارتی اور پاکستانی صحافیوں کے علاوہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر آرگنائزرز نے بتایا کہ اے آر رحمان بھارت، پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی موسیقی کے ذریعے لاکھوں دلوں کو چھوتے ہیں اور جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران اے آر رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کہا کہ وہ ریاض میں پہلی بار پرفارم کرنے پر نہایت خوش ہیں اور اس ایونٹ کے ذریعے انہیں مختلف ممالک کے افراد سے ملاقات کا موقع ملے گا۔ انہوں نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا، جن کے تعاون سے یہ یادگار ایونٹ منعقد ہو رہا ہے۔‎

اپنا تبصرہ لکھیں