جامعہ امام کے طلباء وفد کی ڈاکٹر عبدالغفور راشد سے ملاقات

ریاض (نامہ نگار) جامعہ امام ریاض کے پاکستانی طلباء کے وفد نے اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد سے ریاض میں خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں برادر ممالک، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور طلباء کی تعلیمی کارکردگی پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

طلباء کے وفد میں خرم سعید، حافظ سعد ماجد، کفایت اللہ ہاشمی، حافظ فرقان، حافظ رضوان، حافظ عمر فاروق، قاری حمزہ اشرف، محمد اختر اوکاڑوی، اور حافظ سعد عبد الواحد شامل تھے۔

ملاقات کے بعد دیے گئے عشائیے میں سلمان بن راشد، چیئرمین قصور یونین چوہدری ندیم اکبر بگا، پروفیسر عبدالرحمن، عبدالحسیب حسن مدیر موستہ حسن الخیریہ نے خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی طلباء نے سعودی عرب میں اپنی تعلیمی محنت اور علمی معیار کے ذریعے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی طلباء دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پل کا کام کرتے ہیں اور ان کی کامیابیاں نہ صرف پاکستان بلکہ سعودی عرب کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے طلباء کو علم کی اہمیت اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ سعودی عرب میں تعلیم کے دوران اپنی قابلیت کو بہتر بنانے کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈاکٹر راشد نے کہا کہ اس علم کو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں۔

طلباء نے ملاقات کے دوران اپنے تعلیمی چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں پر رہنمائی حاصل کی۔ انہوں نے مختلف موضوعات پر ڈاکٹر راشد سے سوالات کیے اور ان کے مشوروں سے استفادہ کیا۔

رپورٹ:- رانا کامران اشرف

اپنا تبصرہ لکھیں