کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارٹی کے جاری اندرونی اختلافات اور دباؤ کے بعد آج پارٹی لیڈر شپ سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا ہے ۔

انہوں نے گورنر جنرل کینیڈا کو کہا کہ وہ 24 مارچ تک پارلیمنٹ کو معطل کر دیں تاکہ لبرل پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب عمل میں سکے ۔انہوں نے پریس کانفرنس میں 2015 سے بطور وزیر اعظم کینیڈین کے لئے اپنی حکومت کے مختلف اقدامات کا ذکر کیا اور کرونا کے دور میں کینیڈین کو ہر قسم کی معاشی مشکلات سے بچانے ہر ممکن کوششوں کو بھی بڑی کامیابی قرار دیا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں