لاہور – خوراک کی تلاش میں بھوکا سامبر ہرن سرحد عبور کر کے بھارت سے پاکستان میں داخل ہو گیا۔ یہ ہرن نارنگ منڈی بارڈر کے قریب رہائشی علاقے میں داخل ہوا جہاں مقامی باشندوں نے اسے پکڑ لیا اور وائلڈ لائف حکام کو اطلاع دی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف شیخوپورہ جنید عالم نے بتایا کہ انہوں نے سانبر ہرن کو بچانے کے لیے فوری طور پر ٹیم روانہ کی۔
گزشتہ روز قصور میں گنڈا سنگھ والا کے قریب ایک نیلگئی بھی بھارت سے پاکستان میں داخل ہوئی۔ اسے بچا کر چھانگا مانگا منتقل کر دیا گیا، کیونکہ اسے جنگلی کتوں نے شدید زخمی کر دیا تھا۔
علاوہ ازیں تونسہ شریف میں سندھ سے خیبرپختونخوا جانے والی مسافر بس کی تلاشی کے دوران پنجاب وائلڈ لائف نے زندہ بٹیروں سے بھرے 10 کریٹس برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔