کینیڈا کی نئی وزٹ ویزا پالیسی طویل مدت کے ویزوں کا اجراء ختم کر دیا

کینیڈا کی گورنمنٹ نے نئی وزٹ ویزا پالیسی جاری کر دی ہے جس کے تحت بائی ڈیفالٹ جو ملٹی پل اینٹریز کے ویزے لگائے جاتے تھے وہ اب بند کر دیے گئے ہیں

ملٹیپل اینٹریز ویزا زیادہ سے زیادہ 10 سال کے لیے ہو سکتا تھا یا پھر پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے تک ہوتا تھا ۔اس ویزا کے ذریعے ہر چھ مہینے بعد کینیڈا کا وزٹ کر سکتے تھے۔ اب یہ سلسلہ ختم کر کے وزٹ ویزا کی ہر درخواست کا فیصلہ اس کی نوعیت کے اعتبار سے کیا جائے گا۔ سنگل اینٹری اور ملٹیپل اینٹریز ویزا دینے کا فیصلہ ویزا افیسر ہر درخواست کی نوعیت کے اعتبار سے کرے گا ۔اس میں دیکھا جائے گا کہ درخواست گزار کا کینیڈا وزٹ کا مقصد کیا ہے؟ ‘ سپورٹ کے لیے کتنے زیادہ فنڈز ہیں؟ میڈیکل ہسٹری کیا ہے اور کینیڈا میں کتنی دیر تک رہائش کا پروگرام ہے؟
اس کے علاوہ درخواست گذار کی اپنے ملک میں فیملی اور ملازمت یا کاروبار کی صورتحال کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔

حکومت کینیڈا کے اس فیصلے کے بعد وہ لوگ بھی بالخصوص محتاط رہیں جن کا کینیڈا کا وزٹ ویزا ملٹیپل کیٹگری میں لگ چکا ہے اور ان کو اب کینیڈا وزٹ کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر افیسرز کو مطمئن کرنا ہوگا کہ وہ کتنا عرصہ کینیڈا میں رکیں گے اور کب واپس جائیں گے؟ اور ان کو اپنے میزبان کے بارے میں ٹھیک ٹھیک معلومات دینا ہونگی ۔ وزٹر ویزا پر چونکہ حکومت کی پالیسی بہت سخت ہو گئی ہے تو اگر حکام کو وزٹ کے دوران ذرا سا بھی شک ہوا تو وہ تحقیقات سے اپ کے لیے پریشانی پیدا کر سکتے ہیں ۔حکومت کینیڈا کی اس سختی کی بنیادی وجہ کینیڈا میں وزٹ ویزے پر ائے ہوئے لاکھوں لوگوں کا کینیڈا سے واپس نہ جانا ہے۔ ان میں سے بیشتر لوگوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ یا دیگر شعبوں میں درخواست دے دی ہے تاکہ وہ کینیڈا میں رہ سکیں ۔

کینیڈا کی حکومت کے اس فیصلے کے پیچھے کینیڈا کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال ‘ مہنگائی ‘بڑھتی ہوئی بے روزگاری’ ملازمتوں میں کمی اور ابادی کا تیزی سے بڑھنا بھی شامل ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں