لاڑکانہ – سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی 17ویں برسی آج 27 دسمبر کو منائی جا رہی ہے۔
نوڈیرو کے قریب گھڑی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔
مرکزی تقریب آج سہ پہر بے نظیر بھٹو کے مزار پر ہوگی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
دریں اثنا، صدر زرداری نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے بے نظیر بھٹو کے وژن سے تحریک لیں۔
ان کی 17 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں، انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں کہ ان کا پرامن، ترقی پسند اور جمہوری پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو۔
انہوں نے کہا کہ اس دن ہم ایک ایسے رہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس نے جمہوریت اور انصاف کے آدرشوں کے لیے امید، لچک اور غیر متزلزل وابستگی کی روح کو مجسم کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ بے نظیر بھٹو ایک ٹریل بلیزر تھیں جنہوں نے ایک ایسے پاکستان کا خواب دیکھا تھا جہاں رنگ، طبقے اور مسلک سے بالاتر ہو کر تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔
ادھر سابق وزیراعظم کی برسی کے موقع پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔