گوجرانوالہ – گوجرانوالہ کے علاقے جھنگی میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل کر دیا۔ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین فیروز والا تھانے کی حدود میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت رانا تنویر اور رانا سیف کے نام سے ہوئی ہے جو آپس میں بھائی تھے۔
حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ابتدائی رپورٹس کے مطابق حملے کا تعلق دیرینہ دشمنی سے تھا۔