کراچی میں ٹرین حادثات میں دو افراد جاں بحق

کراچی – قائد آباد اور ملیر کے علاقوں میں الگ الگ واقعات میں ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ اور ایک شخص جان کی بازی ہار گئے۔

لانڈھی ریلوے پولیس کی حدود قائد آباد میں مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب 12 سالہ بچہ یاسین ولد عارف جاں بحق ہوگیا۔

ان کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ یاسین مرغی خانہ اسٹاپ ایریا کا رہائشی تھا۔

ریلوے پولیس نے رسمی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کے تحت ملیر کالا بورڈ میں نہال اسپتال کے قریب ایک اور واقعے میں 58 سالہ شخص جس کی شناخت محمد حنیف ولد عمر بلوچ کے نام سے ہوئی، ریلوے ٹریک پر گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ان کی میت کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں