ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں مدد کی پیشکش کر دی

واشنگٹن — امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کو کم کرنے میں ثالثی اور مدد کی پیشکش کی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے بھارت کے حملوں میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت اور پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت دونوں رہنماؤں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور ان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میں انہیں اچھی طرح سمجھتا ہوں، دونوں فریقین نے اب اپنے اسکور طے کر لیے ہیں، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ وہ اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کریں۔

کشیدگی کم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع اور کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کے لیے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے 6 مقامات پر 24 حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 31 شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے تھے۔

جواب میں پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کر دیا، جن میں تین رافیل، ساتھ ہی دشمن کے ہیڈکوارٹر اور لائن آف کنٹرول پر کئی چیک پوسٹیں بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں