اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر سماعت کل ہوگی

اسلام آباد – اسلام آباد ہائی کورٹ نے نئے توشہ خانہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کی سماعت مقرر کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔ تاہم بریت کی درخواست پر اعتراضات سمیت سماعت کل ہوگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں