سپین کشتی کا سانحہ: پاکستان نے کرائسس ریسپانس سینٹر قائم کر دیا

اسلام آباد – موریطانیہ سے غیر قانونی تارکین وطن کو اسپین لے جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آنے سے 44 پاکستانیوں سمیت کم از کم 50 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانیوں سمیت متعدد زندہ بچ جانے والے دخیلہ کے قریب کیمپ میں مقیم ہیں۔

رباط میں پاکستانی سفارت خانہ مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔ مزید برآں، پاکستانی شہریوں کی سہولت اور ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے سفارت خانے کی ایک ٹیم کو دخیلہ روانہ کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا گیا ہے اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ سرکاری اداروں کو متاثرہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ اور رباط میں فوکل پرسنز کے رابطے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

24/7 کرائسز ریسپانس سینٹر

ٹیلی فون: 051-9207887

ای میل: cmu1@mofa.gov.pk

رابطہ کی تفصیلات سفارت خانہ پاکستان، رباط:

اپنا تبصرہ لکھیں