قلات – بلوچستان کے ضلع قلات میں مرکزی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ونگ کمانڈر محفوظ رہے جبکہ نائیک عطا اللہ شہید اور سپاہی وکیل سمیت دیگر زخمی ہوئے۔ دھماکا مغل زئی کے علاقے میں ہوا۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر قلات کے ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ خودکش حملہ تھا۔