گجرات میں پرانی دشمنی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق

گجرات – گجرات کے نواحی علاقے میانہ چک میں ایک افسوسناک واقعہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اندر موجود 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ مرنے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان تھیں۔

گجرات پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ زاہد ناظم، 26 سالہ مبشر، 30 سالہ زنیر، 33 سالہ جاوید اقبال، 35 سالہ رخسار اور 26 سالہ نامعلوم نوجوان شامل ہیں۔

پولیس حکام نے تصدیق کی کہ حملہ پرانی دشمنی کی وجہ سے ہوا، تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

ڈی پی او گجرات نے بتایا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں