تقریب پذیرائی کتاب” کینیڈا کہانیاں “مصنف: سید اعجاز گیلانی

کینیڈا دنیا بھر سے تارکین وطن کو خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ واحد ملک ہے جو نہ صرف مستقل شہریت کے خواہش مند ہنر مند اور تعلیم یافتہ افراد اور خاندانوں کو ہر سال مواقع دیتا ہے بلکہ پناہ کے خواہش مند خاندانوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔ یہ کسی بھی ملک کا بڑا پن ہے کہ وہ مسائل میں گھرے لوگوں پر اپنے وسائل خرچ کرتا ہے۔

سید اعجاز گیلانی صحافی و ادیب ہیں اور سماجی کارکن ہونے کے ناتے انھوں نے کینیڈا میں جو 20 سال گزارے ہیں اور لوگوں سے مل کر جو تلخ و شیریں “لائف اسٹوریز” جمع کی ہیں، انھیں “کینیڈا کہانیاں” کی صورت میں شائع کر دیا ہے۔ یہ قابل ستائش ادبی کام ہے۔ اس میں کینیڈا میں تارکین وطن کی جدوجہد، کامیابیاں اور ناکامیاں جذباتی انداز میں اس طرح لکھی اور بیان کی گئی ہیں کہ ان پر کسی ڈرامے یا فلم کا گمان ہوتا ہے۔ لائف اسٹوریز پڑھنے اور کینیڈا کے نظام زندگی کے بارے جاننے والوں کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔ امید ہے کہ “کینیڈا کہانیاں” کے مزید دلچسپ ایڈیشنز بھی ہمیں پڑھنے کو ملیں گے ۔
قاسم علی شاہ

5 مئی، وقت: 2:00 PM تا 4:00 PM
رجسٹریشن کے لیے کال کریں: 03111172737
رجسٹریشن کے لیے: https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdaAif96A_cMoyiqsnG6edMnLPiss-1ngfMz5rYj9eVhOSKeQ/viewform

نامور ماہر تعلیم ‘ موٹیویشنل سپیکر اور قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کے چئیر مین جناب قاسم علی شاہ صاحب سے ملاقات میں اپنی کتاب” کینیڈا کہانیاں” پیش کی ۔کتاب کو موضوع کے اعتبار سے منفرد قرار دیتے ہوئےانہوں نے اظہار مسرت کیا ۔کینیڈا کہانیاں کی تقریب پذیرائی کا اہتمام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 5 مئی 2025 بروز پیر 2 سے 4 بجے رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں