خانیوال اسٹیشن پر مسافر پل گرنے سے ریلوے ملازم جاں بحق

خانیوال – خانیوال ریلوے سٹیشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ریلوے ترجمان نے بتایا کہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور پل کی تعمیر نو کا کام آج شروع ہو جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔

ادھر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تین افسران کو معطل کر دیا ہے۔

خانیوال اسٹیشن پر مسافر برج کا ایک حصہ گرنے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے غفلت برتنے پر گریڈ 18 کے ڈویژنل انجینئر عابد رزاق، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر راجہ یوسف اور گریڈ 16 کے پل انسپکٹر محمد عادل کو معطل کر دیا۔

وزیر ریلوے نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سی ای او ریلوے، آئی جی ریلوے اور ڈی ایس لاہور پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں