پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

راولپنڈی – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دے دی۔

اس جیت کے بعد قلندرز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 60 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ محمد نعیم نے 22، کوسل پریرا نے 17، عبداللہ شفیق نے 5، سکندر رضا نے 4 اور آصف علی نے 18 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ڈینیئل سمس، علی رضا اور احمد دانیال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پشاور زلمی صرف 123 رنز بنا سکی۔

راولپنڈی میں تیز ہوا کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ میچ بالآخر رات 9:45 پر شروع ہوا۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے میچ کو فی سائیڈ 13 اوورز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں