پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ کو طلبہ سے رومانوی تعلقات سے روک دیا گیا

پشاور – اسلامیہ کالج یونیورسٹی، پشاور نے ہراساں کرنے کے الزامات پر ایک اسسٹنٹ پروفیسر کی برطرفی کے بعد دیگر فیکلٹی ممبران کے لیے ایک نیا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے۔

انتظامیہ نے اساتذہ سے کہا ہے کہ وہ طلباء کے ساتھ رومانوی یا نامناسب تعلقات سے گریز کریں۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اپنی ذمہ داریاں تعلیمی اور پیشہ ورانہ حدود میں پوری کرنی ہوں گی اور کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی یا غیر پیشہ ورانہ سرگرمی ناقابل قبول ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچتا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ قدم ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب صرف ایک روز قبل ہی اسلامیہ کالج پشاور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کو ایک طالبہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے الزامات کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ پروفیسر کو فارغ کر دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے، اسسٹنٹ پروفیسر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا جب ایک طالب علم نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔

یونیورسٹی کی انکوائری کمیٹی نے اس معاملے کی مکمل چھان بین کی تھی۔ نتائج کی بنیاد پر، یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے الزامات کی تصدیق کی اور اسسٹنٹ پروفیسر کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں