گذشتہ روز واشنگٹن امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے اندرون ملک پرواز پر طیارے
سے ٹکرانے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے 67 افراد میں ایک پاکستانی فیملی کی خاتون کی شناخت اسریٰ حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔
اُن کے شوہر حماد رضا ریگن ایئرپورٹ پر اپنی اہلیہ کو لینے آئے تھے
حماد رضا کا کہنا تھا کہ ان اہلیہ نے لینڈنگ سے 15 منٹ قبل ہی میسیج کیا تھا کہ ہم ایئرپورٹ پر اترنے والے ہیں۔
اسریٰ حسین واشنگٹن سے کینساس کے شہر کسی کام سے گئی تھیں اور اس پرواز سے واپس لوٹ رہی تھیں کہ طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا
26 سالہ اسریٰ حسین اور 25 سالہ حماد رضا کی شادی 2 برس قبل ہی انجام پائی تھی ۔وہ انڈیانا یونی ورسٹی سے گریجویٹ تھے۔