لاہور – پاکستان کی باصلاحیت نوجوان باکسر بانو بٹ نے 9ویں ایشین جیو جِتسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ریچا شرما کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔
یہ چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں ایشیا کے مختلف ممالک نے شرکت کی۔
بانو بٹ نے مہارت، حوصلے اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بھارتی حریف کو پچھاڑ دیا اور یادگار فتح حاصل کر کے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک گولڈ اور کئی کانسی کے تمغے حاصل کیے جو کہ ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بانو بٹ جیسی پرعزم شخصیات بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی نوجوانوں کے بلند جذبے، لگن اور عزم کی روشن مثال ہے۔ پاکستانی نوجوان تعلیم، کھیل اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔