کراچی – پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کر کے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوا جہاں دفاعی چیمپئن پاکستان نے ایران کو 0-14 سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، سعید اختر اور محمد حارث نے شاندار پرفارمنس دی اور دونوں گروپ میچز جیت کر پاکستان نے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔
پاکستان کا سیمی فائنل میں گروپ اے کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے مقابلہ ہوگا۔
ایک روز قبل دفاعی چیمپئن پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں فاتحانہ آغاز کیا۔
اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10-6 سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے لیے عبدالرزاق، عاشر عباس، محمد ریحان، اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس دی۔
بنگلہ دیش کو گروپ مرحلے میں لگاتار دو شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی ہو گئی ہے۔