ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا

راولپنڈی – پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

اطلاعات کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہندوستان نے آج رات ایل او سی کے ساتھ متعدد پاکستانی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی اس خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارت نے ایل او سی کے ساتھ نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر کے سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور موثر جواب دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ فوج کسی بھی وقت دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار اور پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں