اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی کردی

اسلام آباد – آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بدھ کو مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی کلو کمی کردی۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا نے مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 37.80 روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 2892.91 روپے ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3.20 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس سے نئی قیمت 245.16 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں