اس بار بھی این ڈی پی نے حکومت کے حق میں ووٹ ڈال دیا ۔ عدم اعتماد ناکام بنانے پر اپوزیشن لیڈر نے این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں “لبرل سنگھ “نام سے بھی پکارا ۔یی مطالبہ بھی کیا کہ انہیں بتایا جائے کہ این ڈی پی نے وزیر اعظم کی حمایت کے بدلے کیا ڈیل کی ہے ۔
جگمیت سنگھ کی قیادت میں این ڈی پی نے گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی ھالیڈے کی قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا تھا جس کے تحت 14 دسمبر سے دو ماہ کے لیے زیادہ تر اشیاء کی خریداری پر جنرل سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔اس کے علاؤہ حکومت کی طرف سے لاکھوں اہل کینیڈین کو 250 ڈالرز بھی دئیے جائیں گے جو ان کے لئے ایک طرح کا کرسمس گفٹ ہوگا ۔
واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق کینیڈا کے عام انتخابات اگلے سال اکتوبر میں ہوں گے مگر حزب مخالف پروگریسیو کنزرویٹیو پارٹی پارلیمنٹ کے اندر عدم اعتماد کی تحریک لاکر اور میڈیا پر حکومت مخالف مہم سے ٹروڈو حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی جا سکے ۔