نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کردی

کراچی – نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے تحت ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دسمبر کی ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے فی یونٹ کمی کے ساتھ کراچی کے کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی ریلیف ملا ہے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بھی علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں