لاہور – وفاقی حکومت نے آئندہ سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں پاک فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ نے پنجاب کے دارالحکومت میں 5 سے 10 فروری تک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ میچز کے دوران پاک فوج اور رینجرز کی ایک ایک کمپنی شہر میں تعینات رہے گی۔
پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 5 فروری کو لاہور پہنچے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 7 فروری کو پہنچے گی۔ سہ ملکی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی۔
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 10 فروری کو جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔