جناح ہاؤس حملہ کیس: عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزمان کو 6 مارچ کو باقاعدہ فرد جرم کا سامنا کرنے کے لیے طلب کر لیا۔

سماعت جج مظفر علی گل کی سربراہی میں کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے زیر حراست رہنماؤں بشمول شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، اور میاں محمود الرشید کو حاضری کے لیے عدالت لایا گیا۔ اس دوران عالیہ حمزہ، خدیجہ شاہ، صنم جاوید اور روبینہ جمیل سمیت ضمانت پر رہا ہونے والے افراد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو فرد جرم کی کارروائی کے لیے 6 مارچ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو بغاوت پر اکسانے اور پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان کے خلاف سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں