ہندوستان نے انڈر 19 ویمنز T20 ورلڈ کپ جیت لیا

کوالالمپور – ہندوستان نے اتوار کو انڈر 19 خواتین کا T20 ورلڈ کپ جیت لیا۔

کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تاج اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی، پوری ٹیم صرف 82 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کے اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 12ویں اوور میں مطلوبہ اسکور تک پہنچا دیا۔

پاکستانی ٹیم تاہم ایونٹ میں صرف ایک فتح حاصل کر سکی اور ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں