پولیو ویکسین کے سرٹیفکیٹ غائب ہونے پر سینکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین کو سفر سے روک دیا گیا

اسلام آباد – پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے سینکڑوں عمرہ زائرین کو پاکستان بھر کے ہوائی اڈوں سے سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور نجی اور غیر ملکی ایئرلائنز سمیت مختلف ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسینیشن کا مطلوبہ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی جی اے سی اے نے 10 فروری سے سعودی عرب آنے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ اپنے ساتھ رکھنا لازمی قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت ہوا بازی نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر سے کم از کم چار ہفتے قبل پولیو ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں