ابراہیم خان پارٹی لیڈر شپ ریس میں امیدوار ہیں اور اس سلسلے میں اپنی کمپئین چلارہے ہیں

ابراہیم خان المعروف اوبی خان پاکستانی نثراد کینیڈین ہیں ۔ونی پیگ کی پاکستانی اور مسلم کمیونٹی میں خاصے متحرک ہونے کے ساتھ دیگر کمیونٹیز میں بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں ۔

اوٹوا ‘ونی پیگ اور کیلگری کی فٹ بال ٹیموں کی طرف سے 9 سال تک پروفیشنل کھلاڑی کے طور پر کھیلتے رہے ۔ریٹائرمنٹ کے بعد فوڈ بزنس میں آئے اور شوارما خان نام سے ریسٹورنٹ چین شروع کیا جو بہت مقبول ہوا ۔2022 میں صوبائی اسمبلی مینی ٹوبا کے ضمنی الیکشن میں انہوں نے پہلی بار حصہ لیا اور کامیاب ہوئے ۔صوبائی وزیر برائے کھیل ‘ثقافت ‘ ورثہ اور امیگریشن رہے ۔2024 کے انتخابات میں ان کی جماعت پی سی پطور پارٹی ھار گئی مگر وہ اپنے حلقے سے دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ۔خان اب پارٹی لیڈر شپ ریس میں امیدوار ہیں اور اس سلسلے میں اپنی کمپئین چلارہے ہیں ۔گزشتہ دنوں اس سلسلے میں بار بی ہٹ پر پاکستانی کمیونٹی نے ان سے ملاقات کے لئے میٹنگ کا اہتمام کیا ۔جہاں اوبی خان نے اظہار خیال میں اپنی سیاست میں کامیابی اور مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق بات کی اور کمیونٹی سپورٹ کی درخواست کی ۔انہوں نے پارٹی لیڈر شپ ریس میں کامیابی پر اپنی ترجیحات پر بھی روشنی ڈالی ۔
ابراہیم خان نے اردو کینیڈا کے ساتھ ایک دلچسپ اور خصوصی بات چیت بھی کی جو ہمارے یو ٹیوب چینل urducanadaofficial پر دیکھی جلد جا سکتی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں