کراچی – سنگھ حکومت مالی سال 2025-26 کے آئندہ بجٹ میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 15-20 فیصد اضافے کی تجویز کا جائزہ لے رہی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ صوبائی محکمہ خزانہ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ارسال کردی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت تنخواہ اور پنشن میں اضافے کے حوالے سے وفاقی حکومت کے فیصلوں کا انتظار کر رہی ہے۔
صوبائی حکومت کا مقصد بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں زیادہ سے زیادہ ممکنہ اضافہ فراہم کرنا ہے۔
دوسری جانب مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت 26-2025 کا وفاقی بجٹ 10 جون 2025 کو پیش کرے گی۔
“جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے، آئندہ وفاقی بجٹ FY26 کا اعلان 10 جون 2025 کو ہونا ہے۔ اسی طرح، آئندہ پاکستان اقتصادی سروے FY25 کا اعلان 9 جون، 2025 کو ہونا ہے،” انہوں نے X پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا۔
مزید برآں، وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت میں مصروف ہے۔