اسلام آباد – ٹریفک پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں ون ویلنگ یا ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں ون ویلنگ پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک کی زیر نگرانی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک، تمام ڈی ایس پیز، ٹریفک انسپکٹرز، اور بیٹ افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران چیف ٹریفک آفیسر نے ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ون ویلگ سواری اور ریسنگ میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔
انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سی ٹی او محمد سرفراز ورک نے ناقص کارکردگی پر بیٹ افسران کی سرزنش بھی کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی تعریف کی۔
انہوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔