جڑانوالہ – جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر اڈہ لنڈیانوالہ کے قریب ایک المناک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے لوڈر رکشہ کو بے دردی سے ٹکر مار دی۔
جس کے نتیجے میں رکشے میں سفر کرنے والے ایک ہی خاندان کے 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر بس جڑانوالہ سے قصور جا رہی تھی۔ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔