بابر اعظم تمام فارمیٹس میں 4000 رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے

پاکستان کے تجربہ کار کرکٹر بابر اعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 4000 رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر نے یہ سنگ میل جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔ تاہم وہ پہلی اننگز میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 56 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں بابر نے 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں جن میں ان کا سب سے زیادہ سکور 196 رنز ہے۔

قومی ٹیم کے بلے باز اس سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں فارمیٹس میں 4000 رنز مکمل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت سنچورین میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں