لاہور – لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ڈانس اینڈ ڈرگ پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 خواتین سمیت 56 افراد کو گرفتار کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق باٹا پور پولیس نے غیر قانونی اجتماع کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔
آپریشن کے دوران متعدد نوجوان مرد و خواتین کو اس تقریب میں شریک پایا گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شراب، کرسٹل میتھ (آئس) اور دیگر منشیات برآمد کیں۔
گرفتاری اور منشیات برآمد ہونے کے بعد باٹا پور تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔