ٹورانٹو ائیرپورٹ پر کریش لینڈنگ میں 15 افراد زخمی ۔طیارہ پھسل کر الٹا ہوگیا تھا

کینیڈا : آج ٹورانٹو کے وقت دوپہر دو بج کر پینتالیس منٹ پر ڈیلٹا ائیر لائن کی پرواز 4819 جس میں 80 افراد سوار تھے نے امریکی ریاست منی ایپلس سے اڑان بھری تھی پیئرسن ائیرپورٹ پر اترے ہوئے رن وے پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں پندرہ مسافر زخمی ہوئے جن میں 3 مسافر شدید زخمی ہیں ۔تمام زخمی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ۔ایمرجینسی کروز جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔
حادثہ کے بعد اندرون ملک اور بیرون ملک سے پیئرسن ائیر پورٹ پر پرواز کا شیڈول بری طرح متاثر ہوگا اور دیگر ائیر پورٹس کو اس بارے آگاہ کردیا گیا ہے ۔
ٹورانٹو کے گرد ونواح میں گذشتہ 3 دن کی بھاری برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں